اسرائیلی آباد کاروں کے ہاتھوں تشدد سے امریکی شہری ہلاک

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے وہ اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک امریکی شہری کی ہلاکت سے واقف ہے جب اسرائیلی آباد کاروں کے ایک فلسطینی امریکی کو زد و کوب کر کے ہلاک کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہم مغربی کنارے میں ایک امریکی شہری کی موت کی خبروں سے آگاہ ہیں۔ محکمہ نے متثرہ شخص کے خاندان اور عزیزوں کی رازداری کے احترام میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا۔