پینٹاگون کی ایرانی حملے میں قطر میں امریکی ایئر بیس پر معمولی نقصان کی تصدیق

قطر میں امریکی اڈے کی تمام آپریشنل سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں،ترجمان

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پینٹاگون نے ایرانی میزائل حملے میں قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر معمولی نقصان کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے کہا ہے کہ 23 جون کو امریکی اور قطری دفاعی فضائی نظام نے باقی ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا لیکن ایک ایرانی بیلسٹک میزائل العدید ایئربیس پر ریڈوم سے ٹکرایا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل سے ہونے والا نقصان محدود نوعیت کا تھا، حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر میں امریکی اڈے کی تمام آپریشنل سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔