شاہ لطیف ٹائون کراچی میں حقوق صحابہ ؓ و اہل بیت کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) جامع مسجد و مدرسہ تقویٰ اسلامیہ کے منتظم اعلیٰ و مدیر عبداللہ ناصر مدنی کے اعلامیہ کے مطابق ایک روزہ "عظیم الشان حقوق صحابہ و اہل بیت کانفرنس" نہایت تزک و احتشام کے ساتھ مورخہ 16جولائی 2025بروز بدھ بعد نمازمغرب کیٹل کالونی روڈ پر مٹکے والی گلی سے متصل جامع مسجد تقویٰ میں منعقد ہو رہی ہے کانفرنس سے محدث العصر فصاحت و بلاغت کے منبع عرب و عجم کی ہر دل عزیز علمی شخصیت علامہ عبداللہ ناصر رحمانی امیر جمعیت اہل حدیث سندھ و رئیس الجامعہ معھد السلفی گلستان جوہر کراچی خصوصی عالمانہ و محققانہ خطاب فرمائیں گے اس محفل با برکت اور روحانی کیفیات سے لبریز کانفرنس میں انتظامیہ جامع ہذا اور جامع مسجد تقویٰ نے خواتین و حضرات اور خصوصاً نوجوانوں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :