مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے سمارٹ سکلز کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے سمارٹ سکلز کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا،ملک وقاص سعید کا کہنا ہے کہ سمارٹ سکلز کیمپ میں بچوں کو جدید اور مستقبل ساز مہارتوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے،انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال، پرائیویسی، آن لائن خطرات اور ان سے بچاؤ کے طریقے بھی بچوں کو سکھائے جا رہے ہیں،کیمپ کے اختتام پر بچوں کو سرٹیفکیٹس بھی دئے جائیں گے، مرکزی مسلم لیگ کا مقصدصرف ووٹ یا سیاست نہیں بلکہ نسلِ نو کو باصلاحیت، بااخلاق اور باشعور بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بچہ اسکول میں اچھا طالب علم ہو، گھر میں اچھا فرد، اور قوم کے لیے ایک مفید شہری بنے۔

متعلقہ عنوان :