سندھ 6 سے 13 دسمبر 2025 تک 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا‘وزیرکھیل

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)سندھ حکومت کا35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی، پہلی نیشنل یوتھ گیمز، تیسری ایشین یوتھ گیمز اور چوتھی یوتھ اولمپک گیمز میں سندھ کی شرکت اور تیاریوں سے متعلق وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ و دیگر شریک ہوئے ۔

وزیرکھیل نے کہا کہ سندھ 6 سے 13 دسمبر 2025 تک 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیسری ایشین یوتھ گیمز 22 تا 31 اکتوبر 2025 مناما، بحرین میں ہوں گے۔علی احمد راجپوت نے بتایا کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز 6 تا 13 ستمبر اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہونگی۔

(جاری ہے)

وزیرکھیل سندھ نے کہا کہ چوتھی یوتھ اولمپک گیمز 31 اکتوبر تا 13 نومبر 2025 ڈکار، سینیگال میں ہوں گی، سندھ سے 350 کھلاڑی، ٹیم آفیشلز اورکنٹینجنٹ آفیشلز نیشنل یوتھ گیمز میں شرکت کریں گے، : ٹیموں کے انتخاب کے لیے صوبائی اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو ٹریننگ کیمپس منعقد کرنیکی ہدایت،وزیرکھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ سندھ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز منصفانہ اور شفاف ہونگے، منتخب کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت اور کوچنگ فراہم کی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ ایشین یوتھ گیمز میں کوالیفائی کرنے والے کھلاڑی یوتھ اولمپک گیمز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ سردارمحمدبخش مہر نے کہا کہ سندھ کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی گیمز میں کامیابی کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔