Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ

مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام کے ساتھ ہیں ، انہیں ایوان میں آئینی اور قانونی حقوق حاصل نہیں، اسد قیصر

منگل 2 ستمبر 2025 16:41

پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیلابی صورتحال پر بحث کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اس موقع پر اسد قیصر نے واک آؤٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ ہیں لیکن انہیں ایوان میں آئینی اور قانونی حقوق حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسی ناانصافی کے باعث ہم نے نہ صرف اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے بلکہ ہم نے قائمہ کمیٹیوں سیبھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے واک آؤٹ کرنے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب پر بحث جاری تھی، جن ارکان کے علاقے ڈوبے ہوئے ہیں انہیں اس میں بات کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے اقبال آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اپنا علاقہ زیرِ آب ہے، آپ اس پر اظہارِ خیال کریں۔اسپیکر نے افسوس کا اظہار کیا کہ واک آؤٹ کرنے والے ارکان کم از کم سیلابی صورتحال پر بحث میں تو شریک ہو سکتے تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات