اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کلاؤڈ برسٹ ہوا، ڈی جی میٹ

بھارت کے اپنے ڈیمز بھی بھر چکے ہیں جو وقفے وقفے سے پاکستان کی جانب پانی چھوڑتے رہیں گے، مہر صاحبزادے

منگل 2 ستمبر 2025 16:32

اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کلاؤڈ برسٹ ہوا، ڈی جی میٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بونیر میں ہونے والے تباہ کن کلاؤڈ برسٹ کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی میٹ نے کہاکہ بھارت کے اپنے ڈیمز بھی بھر چکے ہیں جو وقفے وقفے سے پاکستان کی جانب پانی چھوڑتے رہیں گے۔ڈی جی میٹ نے کہا کہ ستلج اور بیاس میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں رہی۔