
بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے
ہفتہ 12 جولائی 2025 20:09
(جاری ہے)
عمران صدیقی نے اپنے حقِ جواب کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کو آئینہ دکھایا اور کہا کہ بھارت کشمیر کو اقوام متحدہ میں خود مسئلہ قرار دے کر لے گیا تھا، مگر اب وہی بھارت کشمیر کو اپنا ’’اٹوٹ انگ‘‘ قرار دیتا ہے ظ یہ خود اس کے بیانیے کی کھلی نفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے۔عمران صدیقی نے بھارتی ریاست میں پنپنے والی ہندو انتہاپسندی اور آر ایس ایس کی نظریاتی شدت پسندی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مذہبی انتہا پسند ہاتھی کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو حقیقت پسندی کی طرف واپس آنا ہوگا، ورنہ اس کے جھوٹ اور دھمکیوں کا پردہ بار بار دنیا کے سامنے چاک ہوتا رہے گا۔اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور برکس (BRICS) اجلاسوں میں بھی بھارت کو پاکستانی مؤقف کے سامنے پسپائی اختیار کرنی پڑی تھی، اور اب آسیان ریجنل فورم میں بھی اسے اسی طرح منہ کی کھانی پڑی۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی اصولی اور دوٹوک سفارت کاری بھارت کی جارحانہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں مسلسل کامیاب ہو رہی ہے، جس سے عالمی برادری میں بھارت کی ساکھ کو دھچکا پہنچ رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.