امام عالی مقام کی انمول قربانی تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے تھی۔ علامہ قمرزیدی

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) قا ئد ملت جعفر یہ آ غا سید حا مد علی شا ہ مو سو ی کے قائم کردہ عشر ہ بیما ر کر بلا کی مجالس عزاء ہوئیں اور ماتمی جلوس بر آمد کئے گئے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی مختلف امام بارگاہوں میںدینی تنظیموں کی جانب سے مجالس و ماتم داری کا اہتمام کیا گیا۔علمائے کرام نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ بیمارِ کربلا کی عملی پیروی وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا۔

ترلائی کلاں میں خانوادہ سید محمود علی شاہ نقوی کے زیراہتمام سالانہ جلوس علم وذوالجناح کی برآمدگی کے موقع پر جامع مسجد محلہ چوہدریاں چوک میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی نے واضح کیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب ظالموں جابروں نے ذکر حسین ؑ اور تحریک کربلا کی آواز کو دبانا چاہا مظلوموں کی علمبردار یہ تحریک اور بھی ابھرتی رہی ، ظالموں کا نام مٹ گیا لیکن نبی کریم ؐ کے نواسے راہ صداقت کے شہید اعظم امام حسین ؑ کا نام زندہٴ جاوید رہا۔

(جاری ہے)

امامبارگاہ حسینیہ میں ترلائی کلاں میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ حسین ؑ بلندیوں عظمتوں اور رفعتوں کا نام ہے اور وہ عظیم انسان ہے جس نے عالم بشریت کو فداکاری ،عفو و درگزر ،ہمدردی و ایثار اورفضل و کمال کا وہ عظیم ترین درس دیا جو چودہ صدیاں بیت جانے کے بعد بھی سبق آموز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حسینیت الہام بخش دنیائے مظلومیت کیلئے مکمل دستور العمل ہے جس نے ماتمیوں و عزاداروں کو ابدی و سرمدی درخشندگی عطا فرمائی ہے۔

۔ انہوں نے باور کرایا کہ سیرت سید الساجدین دنیائے انسانیت کیلئے مصباح نورہے۔انہوں نے کہاکہ امام حسین ؑ کی قربانی حرمت انسانی کیلئے تھی اور امام عالی مقام سب کے ہیں اور دنیا کا بڑے سے بڑا طاغوت اپنے تمام تر حربوں اور ہتھکنڈو ں کے باوجود ہم میں افتراق و انتشار پیدا نہیں کر سکتا۔علامہ سیدفخرعباس عابدی نے کہاکہ،ایام عزائے حسینی ؑکی مجالس 8ربیع الاول تک جاری رہیں گی انتظامیہ حفاظتی انتظامات میں کوتاہی نہ برتے۔

انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ آج 15محرم ہونے کوہیں لیکن وزارت داخلہ سمیت تمام صوبوں میں حکومتی سطح پرمحرم کنٹرول رومزقائم نہ کرنے سراسرزیاددتی ہے ۔ذاکرسیداقبال حسین شاہ بجاڑنے خطاب کرتے ہوئے امام زین العابدین ؑ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ؑ کی دعائوںکا مجموعہ صحیفہ سجادیہ ملت مسلمہ کیلئے بارگاہِ ایزدی میں مناجات کا وہ مینارہ نور ہے جو تاقیامت نہ صرف اسلام کے احیاء کی تحاریکوں کو مہمیز کرتا رہے گا بلکہ حقیقی معنوں میں نجات ابدی کا ضامن بھی ہے۔ مجلس سے ذاکر ذریت عمران شیرازی ،مولانا امیرحیدرشمسی ، ذاکر علی رضاکربلائی ، ذاکر بدراقبال ،ذاکر واصف مشہدی ، ذاکرنعلین عباس، ذاکرقمرمختارکوثر اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا ۔