صدرواہ پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث شخص گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)صدرواہ پولیس کی ایک کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث شخص گرفتارکر لیا گیا،زیر حراست شخص سے 9مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیا،زیر حراست شخص سے 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، زیر حراست شخص ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ بھی ہے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے اشخاص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔