راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب 05اشتہاری گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)راولپنڈی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 05اشتہاری گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہار یوں کو گرفتار کر لیا،اشتہار ی سال 2023/24 سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھے، واہ کینٹ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 03 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، اشتہاری سال 2024 سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے،راولپنڈی پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوںکو گرفتار کیا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :