جنوبی وزیرستان حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:49

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ شہید ڈی ایس پی زخمین خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی۔آئی جی ذوالفقار حمید کے مطابق دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔