گوجرانوالہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، پارکس ڈویلپمنٹ سکیموں کا جائزہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:06

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام، سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت چندا قلعہ چوک میں فلائی اوور اور چندا قلعہ سے شہباز فلائی اوور (پنڈی بائی پاس) تک جی ٹی روڈ کے تعمیراتی کاموں کے معائنہ کےلیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے منصوبوں کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ہائی ویز حکام اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ چیمہ نے منصوبے کی مجموعی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ چندا قلعہ فلائی اوور کی تعمیر سے نہ صرف شہر میں آنے اور شہر سے لاہور سمیت دیگر علاقوں کو جانے والی ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئے گی بلکہ جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ منصوبہ مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے کو ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ ون وے کی خلاف ورزیوں کی بھی روک تھام ہوگی۔

(جاری ہے)

ہائی ویز حکام نے منصوبے کی اب تک کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشر نے ہائی ویز حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ معیار یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال( سول ہسپتال) کا اچانک دورہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ پرچی کائونٹر کا معائنہ کیا، مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ \378