سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کے بجلی کے پیک آورز بڑھانے کے حوالے سے سرکلر وائرل تاہم کے ای نے جعلی قرار دے دیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سوشل میڈیا پر ان دنوںکے الیکٹرک کے بجلی کے پیک آورز بڑھانے کے حوالے سے ایک سرکلر وائرل ہورہا ہے، جس میں پیک آورز میں کئی گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بجلی کے پیک آورز میں اضافے سے متعلق وائرل سرکلر کی کے الیکٹرک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکلر جعلی ہے۔ کے الیکٹرک نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پیک آورز اپریل سے اکتوبر تک شام ساڑھے 6 سے ساڑھے 10 تک ہیں، جبکہ نومبر سے مارچ تک پیک آورز 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیں، جبکہ سرکلر کے مطابق اب صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بھی پیک آورز ہوں گے یہ غلط ہیں۔واضح رہے کہ ان پیک آورز میں بجلی کی قیمت دگنی چارج ہوتی ہے۔