عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں،صوبائی وزیر خزانہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی اور ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، مختلف محکموں کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں عوامی فلاح وبہبود سے متعلق اہم اسکیموں کی منظوری دی گئی جن میں اسکولوں کی سولرائزیشن، ایمبولینسز کی فراہمی، واٹر اسٹوریج ٹینکس کی تنصیب، غریب و مستحق خواتین کو سیلائی مشینوں کی فراہمی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام فیصلے عوامی بہتری کے لیے کیے گئے ہیں اور ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صوبائی وزیر خزانہ نے ڈپٹی کمشنر خاران کے ہمراہ پولیس تھانہ خاران کا دورہ کیا، وہاں انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، لاک اپ، سکیورٹی انتظامات اور عوامی شکایات کے اندراج کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران کا بھی دورہ کیا ۔ ۔صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، خاران اور صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

متعلقہ عنوان :