کوہاٹ ،پولیس نے دو کمسن بچوں کو راولپنڈی سے بازیاب کراکے والدین کے سپردکردیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:50

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)کوہاٹ پولیس نے لاپتہ دو کمسن بچوں کو تلاش کرکے راولپنڈی سے بحفاظت بازیاب کراکے والدین کے سپردکردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوہاٹ شہر کے مضافاتی علاقہ میراحمدخیل کے رہائشی دونوں کمسن بچے اچانک اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پرجدیدتکینکی ذرائع اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر بچوں کا سراغ لگالیا اورپنجاب پولیس کی مدد سے دونوں لاپتہ بچوں کو راولپنڈی سے بحفاظت بازیاب کرایا اور واپس لاکر اپنے والدین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :