Live Updates

ڑ*چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے بہا دیئے ، بیرسٹر سیف

&مریم نواز کی خاموشی اور غیر موجودگی نے عوامی مشکلات کو مزید بڑھا دیا، چچا کے لمبے شوز پہن کر فوٹو سیشن کرنے والی روایت بھی ختم ہو چکی ، لاہور کے شہریوں کو ٹِک ٹاک حکومت نہیں، عملی اقدامات چاہیے تھے، صوبائی مشیر اطلاعات

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

ٹ*شاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں، چند گھنٹوں کی بارش نے ’’ پیرس‘‘ بنانے کے دعوے بہا دیے۔ میڈیا کے مطابق لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے کئی دہائیوں پر محیط جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں۔

چند گھنٹوں کی بارش نے "پیرس" بنانے کے دعوے بہا دیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز کی خاموشی اور غیر موجودگی نے عوامی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ چچا کے لمبے شوز پہن کر فوٹو سیشن کرنے والی روایت بھی ختم ہو چکی ہے۔ لاہور کے شہریوں کو ٹِک ٹاک حکومت نہیں، عملی اقدامات چاہیے تھے۔ اگر عوام کا پیسہ لندن جائیدادوں پر لگنے کے بجائے لاہور پر خرچ ہوتا تو آج سڑکیں تالاب نہ بنتیں۔بارش نے نہ صرف شہر کو ڈبویا بلکہ جعلی دعوؤں کی قلعی بھی کھول دی ہے۔ شریف خاندان کے نعرے، وعدے اور ڈرامے سب بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات