}08سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)نوشہرہ نظام پور کے علاقہ گاؤں کاہی میں 08سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا سفاک ملزم بھی اسلحہ سمیت گرفتار،مذید تفتیش جاری۔پولیس کے مطابق آٹھ سالہ عبدالرحمن مدرسہ کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ اوباش نوجوان ملزم نعمان نے زبردستی ویران مکان میں لے جاکر زبردستی بدفعلی کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ بچہ رو رو کر گھر واپس آیا تو والدہ کو بتایا۔

پولیس نے بچے کو میڈئکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ نظام پور میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کامیاب کاروائی کے بعد ملزم کو گرفتارکرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے سفاک ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :