پ*لاہور سمیت متعدد اضلاع میںمحکمہ صحت میں اعلیٰ سطحی تقرر و تبادلے

ٴ لاہور میں ڈاکٹر آصف خان، راولپنڈی میں ڈاکٹر احسان غنی، فیصل آباد میں ڈاکٹر شہباز احمد تعینات ٰڈاکٹر زوہیب حسن، ڈاکٹر محمد شہباز کو محکمہ ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت، دیگر افسران تعینات،ذرائع

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) محکمہ صحت پنجاب میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، چینوٹ اور نارووال کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او ہیلتھ) کی نئی تعیناتیاں اور تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زوہیب حسن کو فوری طور پر محکمہ ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر محمد آصف خان کو سی ای او ہیلتھ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف اس سے قبل راولپنڈی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ادھر ڈاکٹر احسان غنی کو سی ای او ہیلتھ راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز احمد کو فیصل آباد، ڈاکٹر محمد ثاقب منیر کو چینوٹ اور ڈاکٹر صوبان ضیاء کو سی ای او ہیلتھ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں، سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر محمد شہباز کو بھی محکمہ ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق یہ تبادلے اور تعیناتیاں انتظامی بہتری اور محکمانہ کارکردگی میں بہتری کے لیے کی گئی ہیں، تاکہ مختلف اضلاع میں جاری صحت عامہ کے منصوبوں اور طبی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :