آ*منظم گروہ 132Kvٹرانسمیشن لائنز سے کنڈکٹرزکے سپین اورٹاورز کے بریس پٹیاں نکال کر چوری کررہے ہیں، کیسکو

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:55

?کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ 132Kvٹرانسمیشن لائنز سے کنڈکٹرزکے سپین اورٹاورز کے بریس پٹیاں نکال کر چوری کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز دشت کے علاقہ میں ایک بڑا تخریبی واقعہ رونما ہوا جسکے نتیجے میں چوروں نے ایک منظم طریقے سے کسی بڑی مشینری کے زریعے 132KVاسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائن دشت-اسپلنجی کے 13 ٹاورز گرا کرکنڈکٹرز،سپین، انسولیٹرز، سکائی وائر اور بریس پٹیاں چوری کر کے لے گئے۔

ٹاورز گرنے کی وجہ سے 132kVاسپلنجی گریڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مزکورہ ٹاوروں کیdismantling اور مرمت وتنصیب اور بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ مزکورہ کام جلد مکمل کر کے اسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مزکورہ واقعہ کی ایف آئی لیویز اسٹیشن دشت میں درج کرا دی گء ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 132Kvٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز سے بریس پٹی نکالنے اور کنڈکٹرز چوری کرنے کے واقعات سے نہ صرف بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداہوتاہے بلکہ ٹرانسمیشن لائن کے گرنے کابھی خدشہ رہتاہے۔جس سے کیسکوکو مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بھی تعطل پیدا ہوتا ہے۔کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ برقی تنصیبات اور ٹرانسمیشن لائنز سے سامان چوری کرنے والوں کی نشاندہی کرکے بروقت متعلقہ پولیس اسٹیشن اور کیسکو کو اطلاع دے کر قومی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں۔کیسکو نے اس دوران اسپلنجی کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پر متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔