منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام آئس برآمد

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ملتان کے تھانہ بہاؤالدین زکریا پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ہفتہ کو تھانہ بہاؤالدین زکریا پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر بخاری ولاز میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد رفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام آئس کی برآمدگی کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔