ٹرمپ نے معروف کامیڈین روزی او ڈونل کی امریکی شہریت چھیننے کی دھمکی دیدی

اتوار 13 جولائی 2025 11:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اداکارہ روزی اوڈونل کی امریکی شہریت چھیننے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا وہ انسانیت کے لیے خطرہ ہیں اور ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ چونکہ روزی اوڈونل ہمارے عظیم ملک کے مفاد میں کام نہیں کر رہی ہیں۔ اس لیے میں سنجیدگی سے ان کی شہریت چھیننے پر غور کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انسانیت کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں شاندار آئرلینڈ میں ہی رہنا چاہیے اگر وہ چاہیں تو۔

متعلقہ عنوان :