یمن، تعز میں حوثیوں کا داغا گولہ پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق

بچے ایک پرانے حوثی گولے سے کھیل رہے تھے جو اچانک پھٹ گیا،حکام

اتوار 13 جولائی 2025 11:20

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)یمن کے شہر تعز کے شمالی علاقے میں واقع تحصیل التعزیہ کے محلے الہشمہ میں پیش آنے والے ایک اندوہناک واقعے میں پانچ بچے اس وقت جاں بحق ہو گئے جب وہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ایک ناکارہ گولے سے کھیلنے لگے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنے گھر کے سامنے حبیل النور نامی علاقے میں کھیل رہے تھے۔

اس دوران انہوں نے ایک پرانا گولہ دیکھا جو حوثی گروپ کی طرف سے داغا گیا تھا مگر پھٹنے سے رہ گیا تھا۔لاعلمی اور معصومیت میں بچے اس گولے سے کھیلنے لگے، جو اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور پانچ بچوں کی جان لے گیا۔بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے بچے ایک پرانے حوثی گولے سے کھیل رہے تھے جو اچانک پھٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :