
ریت اور گرد کے طوفان موسمیاتی بم بن چکے، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اس وقت 150 ممالک میں 33 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں،عالمی موسمیاتی تنظیم
اتوار 13 جولائی 2025 11:40
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے کہا کہ یہ طوفان ہماری دنیا کے سب سے نظرانداز مگر سب سے خطرناک بحرانوں میں شامل ہو چکے ہیں۔
یہ صرف گرد آلود فضا نہیں بلکہ انسانی زندگی، معیشت اور خوراک کے لیے زہر بن چکے ہیں۔ڈبلیو ایم او کی نمائندہ لاورا پیٹرسن نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریبا 2 ارب ٹن گرد خارج ہوتی ہے جو وزن میں تقریبا 300 اہرام مصر کے برابر ہے۔ ان میں سے 80 فیصد گرد افریقہ اور مشرقِ وسطی کے صحراں سے اٹھتی ہے، جو ہوا کے ذریعے براعظموں اور سمندروں کو عبور کرتی ہے۔اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کی سربراہ رولا دشتی نے کہا کہ گرد و غبار کے طوفانوں سے مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کو سالانہ 150 ارب ڈالر (2.5% جی ڈی پی) کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف رواں موسمِ بہار میں عراق، کویت اور ایران میں شدید طوفانوں کے باعث اسپتال مریضوں سے بھر گئے، جبکہ اسکول اور دفاتر بند کرنا پڑے۔ڈبلیو ایم او کی سیکرٹری جنرل سیلسٹے سالو نے کہا کہ یہ صرف گندے شیشے اور دھندلی فضا نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کی صحت، زندگی اور معیشت کو براہ راست خطرہ ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ماحولیاتی بحران آئندہ دہائیوں میں انسانیت، معیشت اور کرہ ارض کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان ایک مرتبہ پھر 6 سے زائد شدت زلزلے سے لرز گیا
-
نئی جنگی ٹیکنالوجی: چین کے ونگ مین ڈرونز اور خودکار ہیلی کاپٹر نے سب کو حیران کردیا
-
ٓگوگل پر پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام، عدالت نے 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا حکم دے دیا
-
خودکشی سالانہ 7 لاکھ سے زائد زندگیاں نگل رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
-
امریکن بٹ کوائن کے شیئرز میں 60 فیصد اضافہ، قیمت 6.90 ڈالر سے 11 ڈالر تک جا پہنچی
-
مودی کے دوست امبانی کی ریلائنس روسی خام تیل سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی کمپنی
-
ایران کا یورینیم ذخیرہ محفوظ دکھائی دیتا ہے، سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی
-
ٹرمپ کا لوزیانا کے شہر نیو اورلینزمیں وفاقی فوجی دستے بھیجنے کا اعلان
-
امریکہ نے پولینڈ کو مزید فوجی بھیجنے کی پیشکش کردی
-
سعودی ولی عہد سے ڈچ وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ
-
چین کی نئی جنگی ٹیکنالوجی؛ ونگ مین ڈرونز اور خودکار ہیلی کاپٹر دیکھ کر سب حیران رہ گئے
-
پاکستان افغانستان میں زلزلے کے بعد افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کو روکے. یو این ایچ سی آر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.