سرگودھا،ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 13 جولائی 2025 12:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی میں چھاپے مار کر دو افراد غلام قادر اور تنویر الحسن کوگرفتار کر لیا جن کو سرگودھا کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملزمان میں غلام قادر نے شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے اورملزم تنویر الحسن نے شہری کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے 11 لاکھ روپے ہتھیائے اور انہیں ملازمت کے لئے بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے گزشتہ روز ایف آئی اے ٹیم ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔