مانسہرہ، مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیے سراٹی ڈیم میں مشترکہ فرضی مشق منعقد

اتوار 13 جولائی 2025 13:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے سراٹی ڈیم (بوئی، گڑھی حبیب اللہ) میں ایک مشترکہ فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔اس مشق میں ریسکیو 1122 مانسہرہ اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ گڑھی حبیب اللہ، مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مشق کا مقصد کسی بھی ممکنہ سیلاب یا قدرتی آفت کی صورت میں فوری ریسپانس، عوام کا محفوظ انخلا، ریسکیو آپریشنز کی مشق اور مختلف محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کو جانچنا اور مزید بہتر بنانا تھا۔سراٹی ڈیم اور اس کے گردونواح کی آبادیوں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر یہ مشق حالیہ مون سون کی شدت اور مسلسل بارشوں کے تناظر میں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :