کشمیری اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے،مشعال ملک

اتوار 13 جولائی 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور جیل میں بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا لیکن سر نہیں جھکایا اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 1931میں 22 کشمیریوں نے اذان کی تکمیل کے لیے اپنی جانیں دیں اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی صدا ضرور سنائی دے گی۔انہوں نے کہاکہ اذان کے لیے جان دینے والوں نے تاریخ رقم کردی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا عزم 1931سے ناقابل تسخیر ہے اور حق اور انصاف کی فتح کا دن اب دور نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :