امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریا کے خلاف اتحاد بنانے سے باز رہیں، روس

اتوار 13 جولائی 2025 14:45

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کو شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کے لیے سکیورٹی پارٹنرشپ بنانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران کم جونگ ان نے یوکرین کے ساتھ تنازع میں روس کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی غیر مشروط حمایت اور حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کیا۔کم جونگ ان نے کہا کہ پیانگ یانگ اور ماسکو تمام سٹریٹجک معاملات پر اتحاد کی سطح پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بین الاقوامی معاملات میں سٹریٹجک اور حکمت عملی کے تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور ٹھوس کارروائی کو تیز کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :