ہمارا تمام عملہ مسلم ہے،جہازراں حوثیوں کو اپنا مذہب بتانے پر مجبور

پیغامات حملوںسے بچنے کے لیے یوسی اور اضطراب کی علامت تھے ،میری ٹائم سکیورٹی ذرائع

اتوار 13 جولائی 2025 14:45

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)بحیر احمر سے گذرنے والے تجارتی بحری جہاز یمن میں حوثی ملیشیا کے حملے سے بچنے کے لیے عوامی چینلز پر تیزی سے مایوس کن پیغامات نشر کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس میں ایک پیغام میں لکھا تھا تمام مسلم عملہ۔ بعض میں تمام عملے اور انتظامیہ کا چین سے تعلق بتایا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے جہازوں نے مسلح محافظوں کی موجودگی ظاہر کی اور تقریبا تمام نے اصرار کیا کہ جہازوں کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پیغامات حملوںسے بچنے کے لیے بڑھتی ہوئی مایوسی اور اضطراب کی علامت تھے لیکن ان سے صورتِ حال میں کوئی فرق آنے کا امکان نہیں تھا۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ حوثیوں کی انٹیلی جنس تیاری بہت گہری اور پیش بندی اقدامات پر مبنی تھی۔

متعلقہ عنوان :