شوبز میں کام کی وجہ سے اہل خانہ حمیرا سے ناراض تھے‘بھابھی کی گفتگو

بڑے بھائی نے سگی بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کی‘ نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 13 جولائی 2025 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)متوفی اداکارہ حمیرا اصغر کی بڑی بھابھی کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کی، شوبز میں کام کی وجہ سے حمیرا سے اہل خانہ ناراض تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں بھابھی نے کہا کہ حمیرا کے گھر والوں کو شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے اس پر غصہ تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ حمیراہ مجھ سے رابطے میں رہتی تھی، آخری مرتبہ اگست 2024 میں بات ہوئی، اس کے بعد حمیرا کا نمبر بند جارہا تھا۔حمیرا کی بھابھی کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے سگی بہن کے جنازے میں شرکت نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :