چیئرپرسن وزیراعلی انسپکشن ،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤالدین کاسوہدرہ وزیرآباد کا دورہ

سی ای او ہیلتھ ،ایکس بلڈنگ گوجرانوالہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر سوہدرہ کا معائنہ

اتوار 13 جولائی 2025 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)چیئرپرسن وزیراعلی انسپکشن ،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئر (ر)بابر علاؤالدین نے سوہدرہ وزیرآباد کا دورہ کیا ۔بریگیڈئر (ر)بابر علاؤالدین نے سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ ،ایکسین بلڈنگ گوجرانوالہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر سوہدرہ کا معائنہ کیا اور زیر تعمیر ’’ مریم نواز ہیلتھ کلینگ سوہدرہ‘‘ کے مختلف وارڈز کی انسپکشن کی ۔

(جاری ہے)

بابر علاؤالدین نے ناقص میٹریل پر ٹھیکیدار کی سرزنش کی اور فوری ناقص میٹریل / چیزوں کو تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔بریگیڈئر (ر)بابر علاؤالدین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق کام کی کوالٹی پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ ہسپتال کی ایک ایک چیز معیار ی اور سٹینڈرڈ ز کے عین مطابق ہونی چاہیے۔چیئرپرسن وزیراعلی انسپکشن ،سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ او رایکس ای این بلڈنگ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کام کی کوالٹی کی سخت نگرانی کریں اور وزیراعلی پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق ہیلتھ کلینگ کی تعمیر کو یقینی بنائیں ۔