دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب،نشیبی علاقے زیرآب،سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلات زیر آب

اتوار 13 جولائی 2025 15:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب،نشیبی علاقے زیرآب،سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،لیہ کے علاقوں لعل عیسن کروڑ اور کوٹ سلطان کے نشیبی علاقوں میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلات زیر آب آ چکی ہیں،مسلسل دریائی کٹاو سے سونا اگلتی زرخیز زمینیں ،سرکاری اسکول،سرکاری ڈسپنسریاں،اور رہائشی مکانات دریا برد ہو چکے ہیں،مقامی لوگ اپنے مویشی اور سازوسامان کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں،محکمہ آبپاشی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 78 ہزار 762 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 63 ہزار 262 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :