سرگودھا ، عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکورٹی اقدامات پر ایس ڈی پیز اوز،ایس ایچ اوزو دیگر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس نوازگیا

اتوار 13 جولائی 2025 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)سرگودھا میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کے قیام اوربہترین انتظامی اور سیکورٹی اقدامات پر اتحاد العلما امن کارواں سمیت ممبران امن کمیٹی کو شیلڈز اور ضلع بھر کے ایس ڈی پیز اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گے، جس کیلئے منعقدہ تقریب میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے ممبران امن کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اتحاد العلما امن کارواں کے ملک ضیا الحق،میاں طاہر محمود، شیخ سعید اختر کوہلی، مولانا عمر فاروق،علی جعفر نقوی،میاں رضا،عون مرتضی کرمانی اور دیگر ارکان میں شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت افسران کو بہترین انتظامی و سیکورٹی اقدامات پر تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران مثالی امن وامان کے قیام کے لئے ممبران امن کمیٹی، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، بلدیاتی اداروں، میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مابین مربوط رابطہ کاری اور بھرپور تعاون رہا اور تمام مجالس اورجلوس پرامن ماحول میں آغاز پذیر ہو کر اختتام پزیر ہوئے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہر اول دستے کا کردار ادا کر کے ثابت کیا کہ ہم امن کے داعی ہیں انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی کافعال کردار قابل ستائش ہے۔

جنہوں نے سرگودھا ضلع میں بین المسالک ہم آہنگی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے متحرک رہے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات میسر رہیں۔اس حوالہ سے محرم الحرام کے انتظامات میں سرگرم فول پرسن ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سرگودہا میں بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی اتحاد کی جو فضا قائم کی گئی وہ مثالی ہے اور جو احبات دن رات مجالس اور جلوسوں میں موجود رہے وہ شہر کے امن کارواں کے ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں اور طبقات نے مل کر امن کے قیام کو یقینی بنایا جو لائق تحسین ہے۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔