Live Updates

پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوںو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 13 جولائی 2025 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں نارووال ،سیالکوٹ، گجرات اورگوجرانوالہ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صو با ئی دارالحکو مت لا ہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، شیخوپورہ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 82فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں یو ایم ٹی 75،عسکری ٹین 75، اڈا پلا ٹ73، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 74،جوہر ٹائون 62، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 69اور شا ہراہ قائد اعظم پر64ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات