ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

اتوار 13 جولائی 2025 18:15

چ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب کو تین۔ صفر سے شکست دی۔پاکستان کی کامیابی کا اسکور پچیس۔

(جاری ہے)

چودہ، پچیس۔ تیرہ اور پچیس۔ بارہ رہا۔ پاکستان کی جانب سے جنید، وہاب، سعید مختار اور فیضان نے نمایاں کھیل پیش کیا۔گروپ کے مسلسل 2 میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔پاکستان گروپ کا آخری میچ کل چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔