ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری سکور کی تو بہت خوشی ہوئی،حسن نواز

اتوار 13 جولائی 2025 18:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) پاکستانی نوجوان بیٹر حسن نواز نے کہا ہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری سکور کی تو بہت خوشی ہوئی۔ اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا اور کیمپ میں ان کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

(جاری ہے)

حسن نواز نے بتایا کہ کرکٹ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے لیہ سے اسلام آباد شفٹ ہونا پڑا۔ انہوں نے اپنی بڑی بہن کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری بڑی بہن مجھے اکیڈمی خود لینے اور چھوڑنے آتی تھیں اور کئی سال تک میرا سارا خرچہ بھی انہوں نے ہی اٹھایا۔ حسن نواز نے کہا کہ سیکھنے کا عمل جاری ہے اور کوچز کے ساتھ ساتھ سینئر کھلاڑیوں نے ان کی بھرپور مدد کی۔