جیکب آباد میں جاری اسٹریٹ چلڈرن گیمز 2025اختتام پزیر

اتوار 13 جولائی 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)جیکب آباد میں جاری اسٹریٹ چلڈرن گیمز 2025اختتام پزیر ، کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی ، صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں خوش آئند اقدا م ہے ، مہمان گرامی کا تقریب سے خطاب ۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز 2025 اختتام پزیر ہو گیا ، گیمز میں مختلف اسپورٹس کے گیمز کرکٹ، فٹسال، کراٹے، فرسبی اور فٹبال گیمزمنعقد ہوئے ، س گیمز میں جیکب آباد کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور مختلف کھیل کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی اسٹریٹ چلڈرن گیمز ایونٹ میں مہمان گرامی سردار عبدالباقی تھے ، جبکہ دیگر مہمان میں نجم الدین نورانی اسیسٹین ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، اختتام تقریب سے خطاب کے دوران مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ جیکب آباد کے بچوں میں اسپورٹس کے لیے جوش و جذبہ دیکھ کر بے حد فخر اور خوشی محسوس ہوئی اور میں امید کرتے ہوں کہ ہمارے سندھ میں کھیل کی سرگرمیاں جاری ساری رہیں تاکہ ہسپتال ویران رہیں اس پر نثار احمد چانڈیوڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کا بے حد مشکور ہوں کہ ہمارے گائوں کے بچوں کو اسپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہمارے گاؤں اور ضلع میں بھی ایسی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ساری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :