تھانہ دبر پولیس کی بروقت کارروائی،تھانہ پنوعاقل کی حدود سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد

اتوار 13 جولائی 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)تھانہ دبر پولیس کی بروقت کارروائی،تھانہ پنوعاقل کی حدود سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد ، تفصیلات کے مطابق تھانہ پنوعاقل کی حدود دعا چوک کے قریب اسلحے کے زور نامعلوم ملزمان نے نامی حسین کورائی سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واقع کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ایچ او تھانہ دبر بمعہ اسٹاف پولیس نے بر وقت ناکہ بندی کے ذریعے پولیس مقابلے کے بعد ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل کو ریکور کرالیا گیا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے فلفور موٹر سائیکل ریکور کرانے پر ایس ایچ او تھانہ دبر اور دیگر پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :