ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ساس، سسر، سالے اور ماموں کو قتل کردیا

اتوار 13 جولائی 2025 19:25

ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ساس، سسر، سالے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے آنے والے ملزم کی فائرنگ سے سسر، ساس سالہ اور لڑکی کے ماموں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل پبی کے علاقے ٹیٹارہ میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔پولیس کے مطابق۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اکبرپورہ کے علاقے ٹیٹاری میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے آنے والے شوہر نے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم داماد کا سسر، ساس، سالہ اور بیوی کا ماموں شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ بیوی کو اٴْس کے گھر والوں نے ورغلا کر اپنے پاس روک لیا ہے جبکہ وہ ساتھ جانا چاہتی ہے۔