پی ٹی آئی دھرنوں میں مقبولیت حاصل کرنے والے مشہور ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان پروموشن کورس کیلئے منتخب، عوام نے ہیرو قرار دیا

اتوار 13 جولائی 2025 20:05

Jاٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)محکمہ پولیس پنجاب کی سفارش پر ڈی آئی جی رینک پر پروموشن کیلئے ضلع اٹک کے مقبول ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو میرٹ پر کورس کیلئے منتخب کر لیا گیا، نئے ڈی پی او کی تعیناتی تک اٹک پولیس کے سربراہ کا چارج ان کے پاس رہے گا۔ فروری 2023 سے جون 2025 تک اڑھائی سالہ دور میں ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس کا گراف بلندی پر پہنچایا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ و امن و مان کیلئے تاریخی اور مثالی خدمات انجام دیں، ان کی ڈھائی سالہ تعیناتی میں ڈاکوؤں، رہزنوں، بھتہ خوروں، قبضہ گروپوں، چوروں منشیات فروشوں اور بڑے مجرموں کو جڑوں تک ختم کیا گیا اور بے شمار پولیس مقابلوں میں بھر پور کامیابیاں حاصل کیں۔

ان مقابلوں میں درجنوں ڈکیت، قاتل، ریپسٹ، اغوائ کار اور منشیات فروش دو طرفہ فائرنگ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پی ٹی آئی کے دھرنوں میں بڑی شہرت حاصل کی۔ انہوں نے ضلع اٹک میں انتشار پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں اور ضلع کوپرامن بنایا جس پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ان کی کارکردگی کا سراہا۔

جہاں ایک کارکردگی پر حکومت کی جانب سے ان کی پذیرائی ہوئی وہیں ضلع اٹک کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے پر عوام بوڑھوں،نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے جانب سے ڈی پی او ہمیشہ پذیرائی حاصل ہوئی، انہوں نے اس حد تک مقبولیت حاصل کر لی تھی خواتین و حضرات ان کے ساتھ تصویریں بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر خواہشات کا اظہار کرتے، ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی پروموشن کورس پر روانگی سے ضلع اٹک کے عوام میں افسردگی پائی جاتی ہے، ان کی روانگی سے قبل مختلف مکاتب فکر نے ڈی پی او آفس میں ان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنا ہیرو قرار دیا۔

اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے چیف کوآرڈینیٹر معروف صحافی نثار علی خان نے بھی ان سے الوداعی ملاقات کی اور کہا کہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے پولیس کے گراف کو جس بلندی پر پہنچایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور نہ ہی مستقبل میں ان کا خلا پورا کیا جا سکے گا۔ ان کی تعیناتی سے عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کو تحفظ حاصل ہوا اور انصاف کا بول بالا ہوا۔ انہوں نے ڈی پی او کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی پیشہ وارانہ کارکردگی کو تاریخی اور مثالی قرار دیا۔