+مری پھلگراں ٹول پلازہ انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی من مانیاں،مقامی 23 یونین کونسلز کی عوام کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کے حکم امتناعی کے باوجود تنگ کیاجانے لگا

اتوار 13 جولائی 2025 20:05

/ مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)مری پھلگراں ٹول پلازہ انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی من مانیاں،مقامی 23 یونین کونسلز کی عوام کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کے حکم امتناعی کے باوجود تنگ کیاجانے لگا،جس پر ٹول پلازہ کے متاثرین نے جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ سے رابطہ کرکے شکایات کے انبار لگادیے جس پر معروف قانون دان نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود مقامی رہائشیوں سے ٹول ٹیکس وصول کیے جانے پر توہین عدالت کا کیس عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ان خیالات کا اظہار جلیل اختر عباسی نے گفتگو کرتے ہوے کیا،انہوں نے کہ عوامی مسائل اور انکے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیاجائیگا۔۔