جمہوری وطن پارٹی نے بی این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

اتوار 13 جولائی 2025 20:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)جمہوری وطن پارٹی کی صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے فنانس سیکرٹری اختر حسیں لانگو نے بگٹی ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی آرگنائزر سید شاہ فیصل سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، باہمی روابط اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اختر حسیں لانگو نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سید فیصل شاہ کو بی این پی کے آئندہ منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسے سیاسی روابط بلوچستان میں جمہوری روایات اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے خوش آئند ہیں۔

متعلقہ عنوان :