لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ہونے والے دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز مکمل

اتوار 13 جولائی 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ہونے والے دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ کرکٹ ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو گئے۔ ٹرائلز کے بعد لڑکوں اور لڑکیوں کی 15، 15 رکنی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ ان ٹرائلز میں تقریباً 15 ہزار نوجوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پریس کانفرنس میں منتخب کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ یہ سفر اب سندھ کے دیگر شہروں سمیت پورے ملک میں جاری رہے گا۔

کوچز مرینہ اقبال اور ریاض آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ منتخب کھلاڑیوں نے وزیر اعظم اور یوتھ پروگرام کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور لاہور قلندرز کے ساتھ مستقبل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔