iشیدو میں ہوائی گولی لگنے سے پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا

اتوار 13 جولائی 2025 21:15

)نوشہرہ (آن لائن)نوشہرہ کے علاقے شیدو میں ہوائی گولی لگنے سے پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس کانسٹبل یاسین خان چھٹی پر گھر آیاہوا تھا بازار سے سودا سلف لینے کے بعد گھر جارہا تھا کہ اندھی ہوائی گولی اس کے جسم کے ارپار ہوگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے زخمی پولیس کانسٹبل کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمدمیڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق مقام گاوں میں شادی کی تقربات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔