ٌاعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات نے ضلع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ڈی سی ہرنائی

پیر 14 جولائی 2025 03:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی کی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات لیمہ ترین، اقصی حیدر اور مریم بانو نے ضلع کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اور امید ہے کہ باقی طلبا بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔

(جاری ہے)

میٹرک کے امتحان میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں، ضلع ہرنائی کے ٹاپ تھری طلبا کو منگل کو ڈپٹی کمشنر آفس، ہرنائی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔

اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے کہا، کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی غلام حیدر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹاپ تھری طلبا کو اس تقریب کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔