
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے
دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا
ساجد علی
جمعرات 17 جولائی 2025
11:03

(جاری ہے)
گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں یادگار چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، شہید اہلکاروں کی شناخت گل محمد اور شہزاد خان کے نام سے ہوئی ہے جو یادگار پولیس چوک پر تعینات تھے، دونوں اہلکار قریبی دکان پر جارہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں کلاچی ہسپتال منتقل کر دی گئیں، واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف مع ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کاسرچ آپریشن جاری رہا تاکہ دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا ، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگرد کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ڈی آئی خان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ پر ہیں اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ امن دشمنوں کو ناکام بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کو دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے
-
ملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
عید میلاد النبیﷺ کی آمد، رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کی بھی پیشن گوئی کر دی گئی
-
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی ملاقات
-
وزیراعلی سندھ نے پی آئی ٹی پی 2 اور گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپس پروگرام کا افتتاح کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کااسپیکر ملک احمد خاں سے ٹیلیفونک رابطہ ،ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
ًآسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیا جارہا ہی: ، چوہدری شافع حسین
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل دستیاب
-
سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال2025.26 آٹھ ستمبر سے شروع ہوگا
-
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.