ایلون مسک کے سٹارٹ اپ ایکس اے آئی کی اپنے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ گروک کی شائع کردہ جارحانہ پوسٹس پر معذرت

پیر 14 جولائی 2025 09:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کے سٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ گروک کی شائع کردہ جارحانہ پوسٹس پر معافی مانگی ہے ۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اس کے لیے اس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد تھا کہ یہ انسان کی طرح کام کرے۔ گروک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی تھی ۔