امریکی ریاست کنٹکی میں چرچ کے قریب فائرنگ سے دو خواتین ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

پیر 14 جولائی 2025 11:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) امریکی ریاست کینٹکی میں چرچ کے قریب فائرنگ سےدو خواتین ہلاک ہو گئی ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق پولیس کے سربراہ لارنس ویتھرز نے بتایا کہ یہ واقعہ رچمنڈ روڈ پر چرچ کے قریب پیش آیا ۔

(جاری ہے)

حملہ کے دوران دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا ہے ۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔حملہ آور کو موقع پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس سربراہ نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی ابھی شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور نہ ہی اس کے خاندان کے بارے میں پتا لگایا جا سکا ہے۔