پشاور کے علاقہ شاہ پور میں پولیس مقابلے کے بعد خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پیر 14 جولائی 2025 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) پشاور کے علاقہ شاہ پور میں پولیس مقابلے کے بعد خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ شاہ پور کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نے پولیس پار ٹی کودیکھتے ہی فائرنگ کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ملزم کی شناخت وسیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔گرفتار ہونے والا ملزم تھانہ شاہ پور اور دیگر تھانوں کو راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا ۔