چشتیاں ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا

پیر 14 جولائی 2025 15:18

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہ راست ملاقات کی اور علاج معالجے، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات، عملے کے رویے اور دیگر انتظامی امور سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

دورے کے دوران انہوں نے وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا اور موجود سہولیات پر بعض مقامات پر اطمینان جبکہ بعض مقامات پر بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مون سون کے تناظر میں ہسپتال کے بیرونی راستوں، نکاسی آب اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہر ممکن بہتری کی ہدایات جاری کیں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔\378